12 فروری، 2025، 6:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85749204
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے عوام کو جلا وطن کرنے کی ٹرمپ کی سازش کا انجام شکست ہے، حماس

تہران/ ارنا- فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے زور دیکر کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو غزہ سے کوچ کرانے کی سازش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

حماس کے سوشل میڈیا پیج پر جاری ہونے والے باضابطہ پیغام میں ٹرمپ کی نسل پرستانہ باتوں کو سرے سے مسترد کردیا گیا ہے جس میں فلسطینیوں کے نسلی تصفیے اور غزہ کے عوام کے مسلمہ حقوق کو نظرانداز کرنے کی بات کی گئی ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ کے عوام کو زبردستی کوچ کرانے کی سازش کے خلاف تمام فلسطینی اور عرب اور اسلامی امہ یکصدا ہیں۔

حماس نے اس بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور غزہ کے رہنے والے صیہونیوں کی بمباری اور وحشیانہ حملوں کے سامنے ڈٹے رہے اور اب جبری کوچ اور جلاوطن کرنے کی سازش کے خلاف بھی ثابت قدم رہیں گے۔

حماس نے زور دیکر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بارہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے بعد بھی ہر طرح کی رکاوٹ یا خلاف ورزی کی ذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد بار غزہ کے رہنے والوں کو جلا وطن کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں مصر اور اردن پر دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ ان کے بقول فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کے بعد غزہ پٹی، امریکہ کے حوالے کردی جائے گی۔

دنیا کے زیادہ تر ممالک نے امریکہ کی اس سازش کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .